جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل:وزیر پٹرولیم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اگر جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل ہوجائے گی اور سپلائی میں بھی تعطل پیدا ہوجائے گا۔ ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا تیل کی سپلائی جاری رکھنے کیلئے پاکستان نے امریکا، افریقا، لیبیا اور نائیجیریا سے تیل منگوایا ہے مگر نیا تیل آنے میں وقت لگے گا۔ دریں اثنائوفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال، عالمی توانائی منڈیوں پر اس کے اثرات اور پاکستان کے توانائی و معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے امکانات، علاقائی بحران اور اس کے پٹرولیم سپلائی چین، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مجموعی توانائی تحفظ پر اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار سراہا، کشیدگی میں کمی اور عالمی امن کے فروغ کیلئے ثالثی کوششوں کی تعریف کی۔فریقین نے توانائی، سلامتی، معدنی، سرمایہ کاری کے فروغ، پائیدار ترقی کیلئے تکنیکی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق لبنان سمیت “ہر جگہ” ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے کردار کی تعریف
پاکستان کی سفارتی کامیابی، ٹرمپ کا 2 ہفتوں کیلئے حملے بند کرنے کا اعلان، ایران بھی عارضی جنگ بندی پر رضا مند
امریکہ ایران جنگ کے شعلے بُجھ گئے، پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا: وزیراعظم
امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع
صدر ٹرمپ کا تہران کے ساتھ مل کر کام کرنے کا باضابطہ اعلان
ایران کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر