حافظ نعیم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد ،لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے گزشتہ روز ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے ۔اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مسلط جنگ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی نے ایرانی قوم کی استقامت اور شجاعت کو سراہا جبکہ ایرانی سفیر نے پاکستانی قوم، حکومتِ پاکستان اور بالخصوص جماعت اسلامی کے دوٹوک اور واضح مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،موجودہ علاقائی صورتحال میں مسلم ممالک کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور امریکا کو ایران پر حملے بند کرنے کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں اپنے اڈے بھی ختم کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی اور ایک خودمختار ریاست کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی،جماعت اسلامی ایران اور فلسطین پر اسرائیلی و امریکی جارحیت کیخلاف نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مضبوط اور توانا آواز بلند کرتی رہے گی۔ ایرانی سفیر نے جماعت اسلامی کے اتحاد امت کے کردار اور اقامت دین کی جدوجہد کی تحسین کی۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر