ایران کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
ایران نے وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے اظہار تشکر کیا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جنگ بندی کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے جنگ بندی کیلئے ان تھک محنت کی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی تھی۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے اور اس دوران دو طرفہ جنگ بندی نافذ رہے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا جنہوں نے ایران کے خلاف فوری کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ یہ جنگ بندی اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ انداز میں کھولنے پر آمادہ ہو جائے، اس اقدام کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور دیرپا امن کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہو چکی ہے، ایران کی جانب سے پیش کیے گئے 10 نکاتی منصوبے کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قابلِ عمل سمجھا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ماضی کے بیشتر اختلافی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے اور دو ہفتوں کی یہ مہلت حتمی معاہدے کو مکمل کرنے میں مدد دے گی۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ بطور امریکی صدر اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے قریب پہنچنا ایک اعزاز ہے، امید ہے کہ جلد ہی خطے میں پائیدار امن قائم ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران میں مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر