وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کی درخواست کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پُرامن حل کے لیے پاکستانی سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد ہی ٹھوس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے امریکی صدر سے اپیل کی کہ سفارتکاری کو کامیاب بنانے کے لیے موجودہ ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے۔ ساتھ ہی، انہوں نے ایران سے بھی درخواست کی کہ وہ جذبہ خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھول دے۔
شہباز شریف نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ اس عرصے کے دوران مکمل جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی عمل کامیاب ہو اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔



