پاک ، مصر مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق تھنڈرII کا آغاز

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاکستان اور مصر کے درمیان مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق تھنڈر-II کا آغاز ہو گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دو ہفتوں پر محیط یہ مشق سپیشل آپریشنز سکول چیراٹ میں ہو رہی ہے جس میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور مصری فوج کی سپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز سکول چیراٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشترکہ مشق کا مقصد پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافہ، انسداد دہشتگردی آپریشنز میں باہمی تعاون کو فروغ دینا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔مشق کے دوران شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کریں گے ، خصوصا انسداد دہشتگردی کارروائیوں کے حوالے سے جدید طریقہ کار اور حکمت عملیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر