زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا۔ جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لئے ایک اور خوشخبری ہے کہ کورونا کے دوران نوجوانوں اور مستحق افراد کو پاؤں پر کھڑا کرنے پر 39 ممالک کے مقابلے میں پاکستان بازی لے گیا، پاکستانی نوجوان زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا۔ لوگوں کو مالی بااختیار کرنے کے ایوارڈ کا مقابلہ 39 رکن ممالک کے درمیان ہوا، تاہم چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان کے نوجوان زین اشرف نے اپنے کارناموں کے باعث 39 ممالک کو مات دے دی، زین اشرف مغل کی فلاحی تنظیم نے 1400 خاندانوں کو بلاسود قرضے دے کر انٹرپرینور بنایا، اور تعلیم چھوڑ جانے والے 4200 بچوں کو اسکول بھجوایا۔ واضح رہے کہ زین اشرف مغل بین الاقوامی کامن ویلتھ ایوارڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں، جب کہ وہ ممبر پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل، فوربز سوشل انٹرپرینور انڈر 30 فہرست میں بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر