حالات بہترہوتے ہی پٹرول سستا :حکومت کی یقین دہانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے اپنے اتحادیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعتماد میں لیتے ہوئے یقین دلایا کہ حالات معمول پر آتے ہی پٹرولیم نرخوں میں کمی کردی جائے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں حکمران اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر دفاع خواجہ آصف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، ریاض پیرزادہ، بیرسٹر عقیل ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری سمیت دیگر جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے ۔اجلاس کے بعد وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے بیان جاری کیاکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، طارق فضل نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی پالیسیز پر اعتماد کا اظہار کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مزید اقدامات پر غور کیا گیا اور وزرا نے اجلاس کو بتایا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر