پی ٹی آئی کا سینیٹ کیلئے عرفان سلیم کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

پشاور،اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپنے امیدوار کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔پارٹی نے مراد سعید کی خالی ہونے والی نشست پر عرفان سلیم کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ اہم فیصلہ وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال یا تکنیکی بنیادوں پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے بچنے کے لیے سجاد مہمند،بشریٰ بی بی کاڈرائیور غلام بادشاہ بھٹنی اور سردار خان کو بطور کورنگ امیدوار نامزد کیا ہے ۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی کے ڈرائیور غلام بادشاہ کورنگ امیدواربنانے پر پارٹی قائدین نے اعتراض بھی اٹھائے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کسی کی نہ مانی ۔دوسری طرف الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر سے کاغذات حاصل کئے جاسکتے ہیں ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج 7 اپریل 2026 آ خری تاریخ مقرر ہے ۔ 8 اپریل کو امیدواروں کے نام شائع کیے جائینگے ۔10اپریل تک کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی۔ کاغذات کی درستگی یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 13اپریل تک ٹربیونل میں دائر کی جائینگی ۔ان اپیلوں پر فیصلہ 15 اپریل تک کیا جائیگا۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 16اپریل کو شائع کی جائیگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آ خری تاریخ 17 اپریل مقرر کی گئی ہے جبکہ پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر