امریکا، اسرائیل ناکامیاں چھپانے کیلئے اندھا دھند ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں: عباس عراقچی

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگی مقاصد میں ناکامی کو چھپانے کے لیے اندھا دھند ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کارروائیاں ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنے کے بجائے اس کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور وہ مزاحمت کے راستے پر پہلے سے زیادہ ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنا ہے، تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں گی،۔ ان کے بقول، ایسے اقدامات ایرانی عوام کے عزم کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایرانی قوم مزاحمت کے راستے پر پہلے سے زیادہ ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہے گی اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی بدستور برقرار ہے اور بیانات کی جنگ میں بھی شدت آتی جا رہی ہے، جس کے اثرات سفارتی اور سکیورٹی صورتحال پر پڑ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر