چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال قابل مذمت :پنجاب بار

لاہور (نیشنل ٹائمز)پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس میں روسٹرم کی حرمت پامال کرتے ہوئے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی جو قابل مذمت ہے ، ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے صدور کے ناروا طرز عمل پر معاملہ پاکستان بار کو ریفرنس کی صورت میں بھجوا دیا،نامناسب زبان کے استعمال پر انہیں فی الفور معافی مانگنی چاہیے ،صوبے میں تمام بارز کے انتخابی معاملات ، انرولمنٹ، لائسنس کے اجراء ،ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اپیلٹ اتھارٹی پنجاب بار کونسل ہے ۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر ان پنجاب بار سمیرا حسین،عباس چدھڑ،ملک عدیل ، ذیشان حیدر،میاں آصف،مالک خان اورسیکرٹری رفاقت علی و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ28 فروری کو لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جن کی بنیاد پر پنجاب بار نے الیکشن معطل کیا، صدر بار بابرمرتضی اور چیئرمین الیکشن بورڈ لہراسب گوندل کے لائسنس بھی معطل کئے گئے جبکہ اس معاملے سے متعلق اپیلیں زیر سماعت ہیں ۔پنجاب بار نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ کونسل کے احکامات پر فوری اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر