بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا، اسلام آباد ٹریفک پولیس میں ماحول دوست گاڑیوں کا استعمال خوش آئند ہے۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جدید گاڑیوں کا نظام لانچ کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں آج آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، گاڑیوں کی پہلی کھیپ اسلام آباد پولیس کو فراہم کر دی، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ماحول دوست گاڑیوں کا استعمال خوش آئند ہے، یہ جدید گاڑیاں پٹرول کے بجائے بجلی سے چلیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے ملک بھر میں منصوبے کی تقلید کی جائے گی، الیکٹرک وہیکل کے استعمال سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، اسلام آباد پولیس کو پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
تمام اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا: وزیراعظم
اس موقع پر شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کو 15 ماحول دوست ایکو-اسمارٹ الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی وزیراعظم کے ویژن اور حکومت کی توانائی بچت کی پالیسی کا حصہ ہے۔حکومت کی دوراندیش پالیسی کی بدولت خلیج کا بحران شروع ہونے سے پہلے ہی فیول اکانومی اور برقی گاڑیوں کی پالیسی پر کام شروع ہو چکا تھا، چند ماہ پہلے ہی ان گاڑیوں کی پروکیورمنٹ کا آغاز کردیا گیا تھا۔شرکا کو بتایا گیا کہ ہر گاڑی کے لئے ایک کپتان، ایک مرد رسپانڈر، ایک رسپانڈر اور ایک ڈرائیور کا سٹاف ہو گا جن کے لئے خصوصی وردیاں ہوں گی، یہ گاڑیاں شہر کی اہم شاہراہوں پر موجود رہیں گی تاکہ ٹریفک کا بہاؤ مزید بہتر بنایا جا سکے۔مکمل طور پر چارج ایک گاڑی 350 سے 400 کلو میٹرز کا فاصلہ طے کرسکتی ہے، تیز ترین چارجنگ 60 سے 90 منٹ جبکہ ریگولر چارجنگ کے لیے 6 سے 8 گھنٹے درکار ہوں گے۔شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی نسبت ان گاڑیوں کے استعمال سے فی گاڑی 0.55 ملین روپے ماہانہ کی بچت ہو گی، یہ برقی گاڑیاں 13 سے 14 مہینوں میں اپنی لاگت پوری کر لیں گی۔جلد ہی 15 مزید الیکٹرک وہیکلز اسلام آباد ٹریفک پولیس کی فلیٹ میں شامل ہو جائیں گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی فلیٹ میں ان برقی گاڑیوں کی شمولیت وفاقی حکومت کے اسلام آباد میں جدید ٹریفک مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر