بالائی علاقوں میں بارشوں سے تباہی،مزید 7افراد جاں بحق،متعدد زخمی

پشاور، ژوب، راولپنڈی، لاہور (نیشنل ٹائمز) ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بوسیدہ مکانات کی چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ، مری میں جھیکا گلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کاکڑ خراسان کلی لوئی نمریزئی میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے سے 11 سالہ بھائی، 10 سالہ بہن اور ایک سالہ بچہ جاں بحق ہو گئے ۔ خیبر پختونخوا میں صوابی کے علاقے یار حسین میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو ئے ۔ ضلع خیبر کے علاقے چورا میں بھی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوئے ۔ لنڈی کوتل میں بھی چھت گرنے سے 2 بچیاں زخمی ہوئیں۔لکی مروت میں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے گمبیلا میں طغیانی آ گئی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور کئی گھروں کو خالی کرواکر مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وانا گومل زام روڈ چار روز گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی۔ہنگو میں ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ڈیموں اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں دریائے کرم میں طغیانی سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، ریسکیو ٹیموں نے 157 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 25 مارچ سے اب تک بارشوں کے باعث 45 افراد جاں بحق اور 105 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 442 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 60 مکمل تباہ ہوئے ۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج 6 اپریل سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا جو 9 اپریل تک جاری رہے گا۔ پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں 13 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر