ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کا جواب دیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل پر اپنے حملے جاری رکھے تو ایرانی قیادت کا تعاقب اور انہیں ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اسی کے ساتھ ساتھ اہم ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔انہوں نے کہا جب تک میزائل داغے جاتے رہیں گے اور اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا، ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی جس کے نتیجے میں اس کے قومی انفراسٹرکچر اور نظام کی عملی صلاحیتیں مفلوج ہو جائیں گی۔اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایرانی قیادت کا تعاقب اور اسے غیر مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ ایران بھر میں سکیورٹی اہداف اور سٹریٹجک وسائل پر بھی حملے جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ 28 فروری سے شروع ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں متعدد سیاسی اور عسکری رہنما شہید ہو چکے ہیں، جن میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں، ان حملوں میں ایران کے صنعتی تنصیبات، پلوں اور شہری مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر