ایل پی جی ریکارڈ مہنگی، 500 روپے فی کلو تک فروخت

پشاور،لاہور،کراچی(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے ، صارفین کے مطابق ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی اور یہ 500 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ پشاوراورکوئٹہ میں فی کلو ایل پی جی 250 روپے سے بڑھ کر 500 روپے تک پہنچ گئی۔ شرقپور شریف اور دیگر علاقو ں میں دکاندار مبینہ طور پر 480سے 500روپے فی کلو ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔مظفرگڑھ ضلع میں ایل پی جی 530 روپے فی کلو تک اور 11اعشاریہ 8 کلو کا ایل پی جی سلنڈر 5800 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ پختونخوا میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ، گزشتہ روز پشاور میں سی این جی سٹیشنز اچانک بند کر دیئے گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بندش کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عبدالہادی خان کے مطابق سپلائی کم اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال مہنگا مل رہا ، اسی وجہ سے زائد قیمت پرایل پی جی فروخت ہو رہی ہے، اوگرا اور امپورٹرز قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام ہیں جس سے بحران بڑھ رہا ۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایران سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر