تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے جوہری پلانٹ پر امریکا اور اسرائیل کے حملے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ تابکاری کا اخراج ہوا تو تہران میں ہی نہیں خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب حملوں پر مغرب کے غم و غصے کو یاد کریں؟۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا بوشہر میں جوہری تنصیب پر اب تک چار بار بمباری کر چکے ہیں، ہماری پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے بھی دشمن کے اصل مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے بوشہر ایٹمی پلانٹ پرچوتھی بار حملہ کیا جس میں سکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا، صوبہ خوزستان کے شہر ماہشہر میں 6 پیٹرو کیمیکل پلانٹس پر میزائل برسائے گئے۔حملوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے، کئی صنعتی یونٹس کو نقصان پہنچا، اسرائیل نے بیلسٹک میزائل ذخیرے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔تہران اور قم سمیت مختلف شہروں میں دھماکے ہوئے ، اصفہان میں ہلال احمر کا کارکن شہید، البرز صوبے کے پل پر حملہ میں شہدا کی تعداد 13 ہوگئی، چوبیس گھنٹے میں 206 حملے ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 2070 ہوگئی۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر