جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

بیروت(نیشنل ٹائمز) جنوبی لبنان میں قصبہ معرکہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لبنانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بطولے اور شہابیہ کے علاقوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا، جہاں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، اس سے قبل جنوبی قصبے حبوش میں ایک حملے میں 2 بچیاں جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے کفر حتہ کے رہائشیوں کو فوری انخلا کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویخائے ادرعی نے کہا ہے کہ علاقے کے مکین فوری گاؤں سے کم از کم ایک ہزار میٹر دور منتقل ہو جائیں، کیونکہ فوج جلد اس علاقے میں شدید کارروائی کرنے والی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر