مہنگائی کی سالانہ رفتار9.12فیصد ہو گئی،ایل پی جی مزید 13.28فیصد مہنگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پاکستان پر اثرات مزید گہرے ہوناشروع ہوگئے ہیں اور رمضان کے بعددوسرے ہفتے بھی ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار مزید تیز ہوگئی ہے ۔ حالیہ ہفتے بھی مہنگائی میں1.01 فیصداضافہ ہو ا جب کہ اس سے پچھلے ہفتے 0.97 فیصداضافہ ہواتھا ۔حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 8.24 فیصد سے بڑھ کر9.12 فیصد ہوگئی ہے ۔ اسی طرح حالیہ ہفتے 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں13.28 فیصد،انڈوں کی قیمتوں میں2.23 فیصد، چکن کی قیمتوں میں2.13 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں1.74 فیصد،مٹن کی قیمتوں میں1.54 فیصد، تازہ کھلے دودھ کی قیمتوں میں0.63 فیصد،دہی کی قیمتوں میں0.60 فیصد، جارجیٹ کی قیمتوں میں0.42 فیصد،بیف کی قیمتوں میں0.39 فیصد اور دال مسور کی قیمتوں میں0.28 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو کی قیمتوں میں1.22 فیصد،ٹماٹر کی قیمتوں میں6.03 فیصد، پیازکی قیمتوں میں1.21 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں3.38 فیصد، چینی کی قیمتوں میں0.15 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.33 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 0.92فیصد کمی ہوئی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت
مفاہمت کا حتمی متن طے پاگیا، فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے: ایران کی تصدیق
امریکہ ایران معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل
معاہدہ امریکی ناکامی، جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی: باقر قالیباف
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر