مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایران کے مؤقف کو امریکی میڈیا کی جانب سے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، ہم ثالثی کی پاکستان کی کوششوں کیلئے شکر گزار ہیں۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی بھی اسلام آباد جا کر مذاکرات کرنے سے انکار نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی جنگ کے حتمی اور دیرپا خاتمے کی شرائط سے متعلق فکر مند ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ ہم پر ہم پر مسلط کی گئی ہے، عباس عراقچی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔مریکی میڈیا کی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ثالثوں کے مطابق ایران نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی نمائندوں سے ملاقات کے لیے تیار نہیں اور امریکا کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکیے اور مصر اب بھی اس معاملے میں پیش رفت کی کوشش کر رہے ہیں اور مذاکرات کے لیے متبادل مقامات جیسے قطر کا دارالحکومت دوحہ یا ترکیے کا شہر استنبول زیر غور ہیں جبکہ تعطل ختم کرنے کیلئے نئی تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر