بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، بھارت نے ایسی کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران جنگ پر مذاکرات کا عمل جاری ہے، اس عمل پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں، پاکستان اس پراسس میں اہم کردار ادا کررہا ہے، دعا کریں اللہ مذاکرات کے اس پراسس میں ہمیں کامیابی دے۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے ہمارے خطے میں امن قائم ہو، تمام اختلافات ختم ہوں، ہم ایک نبیؐ کے امتی ہیں، تفرقوں سے اللہ ہمیں نجات دے، پاکستان صلح صفائی کے کیلیے جو کوششیں کر رہا ہے اللہ ہمیں کامیاب کرے۔خواجہ آصف نے متنبہ کیا کہ بھارت جعلی قسم کا فالز فلیگ کرنے کے موڈ میں ہے، بھارت اپنے بندوں یا جو پاکستانی بھارت کی قید میں ہیں انکی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بھارت نے جس قسم کی ذلت اٹھائی ہے ساری دنیا اور انکی عوام انکو جوتے مار رہی ہے، بھارت پانچ گنا بڑا ملک ہے پاکستان سے جو حال اس کا ہوا تاریخ دان تاریخ لکھے گا، بھارت معیشت اور فوج کے لحاظ بھی بڑا ملک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فضائیہ نے بھارت کے اندر گھس کر اسے کٹ چڑھائی ہے، اگر اس دفعہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جاکر پھینٹی لگائیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر