بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارتی میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ ہو چکا ہے، پاکستان کا ایران امریکا جنگ میں ثالث بن کر ابھرنا بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
پالیسی میگزین میں بھارتی صحافی و تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ مودی نہیں بلکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سفارتکاری کے مرکز ہیں، خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو گیا ہے، پاکستان نے سفارتکاری سے اپنا کردار بڑھایا ہے۔آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی سفارتی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا، بھارت کو بڑا سفارتی دھچکا لگا ہے کیونکہ نئی دہلی اہم مشرقِ وسطیٰ مذاکرات سے باہر ہو گیا، مودی حکومت کے لیے سبکی، امریکہ کے ساتھ بھارت کا اثر و رسوخ کمزور پڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، عالمی طاقتیں اب پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا بڑا کھلاڑی بن کر سامنے آیا، مودی کی خارجہ پالیسی ہر محاذ پر ناکام ہوئی۔فارن پالیسی میگزین میں شائع مضمون کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر 1971 جیسا سفارتی کردار حاصل کر لیا، پاکستان امریکا، چین، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان پل بن گیا، ٹرمپ نے مودی کے بجائے پاکستان پر اعتماد کیا۔بھارتی صحافی کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے بھارت کا بیانیہ ختم کر دیا، بھارت صرف بیانات تک محدود، پاکستان عملی سفارتکاری کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر