مہنگی پٹرولیم مصنوعات ،پی ٹی آئی کا اے پی سی بلانیکا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نے ہم خیال سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس فیصلے کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے ،ایران میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ضرور آیا ہے ، نائیجیریا میں قیمتوں میں اس قدر اضافہ نہیں ہوا بلکہ پاکستان ویتنام سے بھی آگے نکل گیا ہے ۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت گزشتہ چار سالوں میں معیشت کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کر سکی ۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ کئے جائیں گے ،7 اپریل کو علیمہ بی بی نے کال دی ہے ،توقع ہے کہ ہمارے 10 ہزارتنظیمی عہدیدار اڈیالہ میں اکٹھے ہوں گے ۔9 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا راولپنڈی میں جلسہ کریں گے تاہم اگرجلسے کی اجازت نہ ملی تو سڑکوں پر احتجاج ہوگا،دریں اثنا لاہور پریس کلب میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت قیامت کا سماں ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ پورے معاشرے اور معیشت کو تباہ کر دے گا، ایران کی جنگ کو جواز بنا کر قیمتیں بڑھانا سراسر غلط ہے ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے کہا کہ گزشتہ سال سے گندم بحران اور چینی سکینڈل پر بھرپور آواز اٹھائی مگر حکومت نے جواب دینا گوارا نہیں کیا ۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر