حالات کا مقابلہ کریں ، گریبان نہ پکڑیں :رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا حالات کا مقابلہ کریں ، گریبان نہ پکڑیں ، چند عناصر موجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں پٹرول ڈیزل دستیاب ہی نہیں ،جنگ رہی تو زیادہ برے حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری اقدامات پر عمل پیرا ہے ، کسان اور موٹر سائیکل رکھنے والوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے وزیراعظم نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کی، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو مستحکم رکھنے کیلئے سبسڈی دی جا رہی ہے ۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں کو کم رکھنے کوشش کی ہے ، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ یہ جنگ بند ہو، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں، اپنے آپ کو اس وقت سیاسی مقاصد سے اوپر رکھیں۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ اگر یہ جنگ اسی طرح جاری رہتی ہے تو ہوسکتا ہے پوری دنیا کو اس سے بھی زیادہ برے حالات کا سامنا کرنا پڑے ، خطے میں کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر