پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کو اہمیت دیتے ہیں اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور دوبارہ بات چیت کے لیے بیٹھنے پر آمادہ ہیں، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ چین کے شہر ارومچی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔چین کی مغربی سرحد پاکستان اور افغانستان، سے ملتی ہے اور وہ ان ممالک کے درمیان ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔چینی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ نہیں بتایا کہ مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں، تاہم دونوں ہمسایہ ممالک اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ شمال مغربی شہر ارومچی میں ہو رہے ہیں۔ماؤ ننگ نے کہا کہ چین سازگار حالات پیدا کرنے اور ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ثالثی کر رہا ہے اور مذاکرات کو فروغ دے رہا ہے[ تینوں ممالک مناسب وقت پر مزید معلومات جاری کریں گے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نےایکس پر ایک بیان میں کہا کہ تعلقات میں پیش رفت کے لیے افغانستان سے واضح اور قابلِ تصدیق تحریری یقین دہانیاں ضروری ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ زبانی وعدے ناکافی ثابت ہوتے ہیں، جیسا کہ 2021 کے دوحہ معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے، جس پر ٹی ٹی اے نے نہ لفظی طور پر عمل کیا اور نہ ہی اس کی روح کے مطابق۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی سے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جی ہاں، پاکستان نے اپنے مستقل مؤقف کے مطابق ارومچی ایک وفد بھیجا ہے، اب ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ہمارے خدشات کو دور کرے اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے واضح کیا کہ ارومچی میں ہونے والے مذاکرات ورکنگ لیول کے مذاکرات ہیں، ہم اپنی کارروائیاں نہایت احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔چین میں ہونے والے مذاکرات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہمارا وفد وہاں ابھی مصروف ہے اور واپس نہیں آیا، جب وہ واپس آئے گا تو ہمیں پیش رفت کی واضح تصویر مل سکے گی۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر