نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کا ڈیجیٹل صحافت اور عالمی رسائی کو فروغ دینے کا عزم

اسلام آباد (جی این پی) نیشنل پریس کلب (این پی سی) کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میںریجنسی ہوٹل میں پروقار استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ جو صحافتی برادری میں ایک اہم تبدیلی اور پیشہ ورانہ جشن کا مظہر تھا۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت نے ایک جامع اور انقلابی حکمتِ عملی پیش کی جس کا مقصد پریس کلب کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ایک زیادہ مربوط، ٹیکنالوجی سے لیس میڈیا ماحول کو فروغ دینا ہے۔
یہ تقریب ڈپلومیٹک انسائٹ گروپ کی جانب سے منعقد کی گئی جو “باخبر مکالمے کے ذریعے امن “کے وژن پر کاربند ایک ادارہ ہے۔ گروپ کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نمائندگی معتبر آوازوں اور مؤثر عالمی روابط کے ذریعے کی جائے گی۔ میڈیا، تحقیق اور سفارتکاری پر مشتمل اس نیٹ ورک نے ڈپلومیٹک انسائٹ، ڈپلوٹی وی، اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے قومی بیانیے کو عالمی برادری سے جوڑنے میں اپنے کردار کو اجاگر کیا۔
ڈپلومیٹک انسائٹ گروپ کے سی ای او آصف نور نے معزز صحافیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے میڈیا اور تحقیقی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب ملک کے فکری ڈھانچے کا ایک اہم ستون ہے جہاں عوامی اعتماد کو فروغ ملتا ہے اور قومی مباحثے کو سمت دی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ دور میں ساکھ سب سے قیمتی اثاثہ ہے اور ہم این پی سی کے ساتھ مل کر صحافتی دیانتداری کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالرزاق سیال نے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کلب کے مستقبل کے لیے ایک پرعزم وژن پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے این پی سی کو ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں اہم اصلاحات کا اعلان کیا گیا جن میں جدید طرز کی نئی عمارت کی تعمیر، صحافیوں کے لیے شفافیت یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک ڈیٹا بیس کا قیام اور بین الاقوامی معیار کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرامز اور بیرون ملک فیلوشپس شامل ہیں۔
تقریب کی نظامت ڈاکٹر فرحت آصف نے کی جبکہ اس میں نومنتخب کابینہ کے اہم اراکین بشمول سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، سیکرٹری فنانس عابد عباسی نائب صدر بشیر چوہدری،احتشام الحق ،سحرش قریشی کی نمائندگی ان کی بہن ماہ نور قریشی نے کی۔ عائشہ ناز ،وقار فانی مغل سمیت صحافتی برادری کی نمایاں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی تعاون سے ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو پاکستانی میڈیا کی مضبوطی اور وسعت کو ظاہر کریں اور ملک کی ترقی کی کہانیاں مؤثر اور باخبر انداز میں دنیا تک پہنچائی جائیں۔محمد آصف نور اور فرحت آصف کی جانب سے سوینئر بھی پیش کیا گیا ۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر