فضل الرحمن سے چینی سفیر کی ملاقات ، امن کوششوں پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفد کے ہمراہ سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الر حمن کی رہائش گاہ ان سے ملاقات کی ملاقات میں خطے کی صورتحال ،امن وامان اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو،امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔
جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ امریکہ و اسرائیل کی ایران پر حملے عالمی قوانین اور ایران کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں ۔ ملاقات میں خطے میں امن وامان کے قیام کے لئے کوششوں پر رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے خطے کو پرامن رکھنے کے لئے پرامن ذرائع استعمال کرنے پر زور دیا اور کہاکہ فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پور ی دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہونگے ،چینی سفیر نے کہاکہ ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں ، مولانا فضل الر حمن کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ،دریں اثنا سید راشد شاہ راشدی نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الر حمن سے ملاقات کی، ملاقات میں سید راشد شاہ راشدی نے پیرپگارا کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ، ملاقات میں ملکی عالمی علاقائی خاص کر سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر