آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے عمل کی حمایت کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے ہیں۔
نشریاتی اداروں کو دیے گئے انٹرویو میں ایویٹ کوپر نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کیلئے ہر ممکن سفارتی، معاشی اور مشترکہ اقدام لینے کیلئے پُرعزم ہیںم، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کر دینے سے عالمی سپلائی چینز اور توانائی کی قیمتوں پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔ایویٹ کوپر جہازوں پر ایران کے ’غیر ذمہ دارانہ‘ حملوں کی بار بار مذمت کرتی آئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایران عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ حملے برطانیہ میں مورگیج کی شرح اور پیٹرول کی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں جیٹ فیول، افریقہ کو کھاد کی فراہمی اور ایشیا کو گیس کی ترسیل بھی اس سے متاثر ہو رہی ہے۔برطانوی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا کام برطانیہ کے قومی مفاد میں فیصلے کرنا ہے اور یہ کہ برطانیہ میں مہنگائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سب سے بہتر بات یہی ہوگی کہ یہ تنازع ختم ہو جائے۔سیکرٹری خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے تاکہ جو جہاز پھنس گئے ہیں وہ دوبارہ روانہ ہو سکیں۔اقوامٰ متحدہ کے مطابق اس وقت کم از کم 2 ہزار جہاز جلیج فارس میں پھنسے ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر