ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کابڑاپُل زمین بوس ہوگیا جسے اب کبھی استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ اوربھی بہت کچھ ہونے والاہے، ایران کیلئے ابھی بھی وقت ہے معاہدہ کرلے اس سے پہلے دیر ہو جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران کے کرج پل کو نشانہ بنانے کی ویڈیو شیئر کردی، جس میں پل تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تہران کو مغربی شہر کرج سے ملانے والا ایک اہم ہائی وے پل فضائی حملے میں نشانہ بنا، اس حملے سے آمد و رفت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔قبل ازیں عوام سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے، ایران کے خلاف آپریشن شروع کیے ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 4 ہفتوں میں امریکی فوج نے فیصلہ کن حملے کیے ہیں، ہم نے ایران کی نیوی، ایئر فورس کو مکمل تباہ کردیا، ان کے کئی لیڈر ختم ہوچکے، رجیم ختم ہوچکا، ایران کے ایٹم بم بنانے کی صلاحیت بھی ختم کردی۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا مشکل حصہ مکمل ہوچکا، اب ایران خطرہ نہیں رہا، ایران جنگ کے سٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں، مقاصد کی مکمل تکمیل تک جنگ جاری رہے گی، اپنا مشن مکمل کریں گے۔امریکی صدر نے ایران کے تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی اشارہ دیا، امریکی صدر نے ایرانی حکومت پر 45 ہزار مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام بھی لگایا تاہم انہوں نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتا رہا ہے، 47سال سے یہ صورتحال قائم تھی، ایران جنگ کے خاتمے کے بہت قریب آ رہے ہیں، ہمیں آبنائے ہرمز کی ضرورت نہیں ہے، تنازع ختم ہو گا تو آبنائے ہر مز قدرتی طور پر کھل جائے گی۔ٹرمپ نے خطاب کے دوران اسرائیل، سعودی عرب، قطر، یواے ای، کویت اور بحرین کو عظم ممالک قرار دیا اور کہا کہ ہم ان ممالک کو نقصان پہنچنے اور کسی بھی شکل میں ناکام نہیں ہونے دیں گے ۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر