امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے فوج کے اعلیٰ افسر، چیف آف آرمی سٹاف، جنرل رینڈی جارج سے استعفیٰ طلب کیا تھا جنہیں اب عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی کہ جنرل جارج سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لیں۔جنرل جارج نے اگست 2023ء سے چیف آف آرمی سٹاف کا منصب سنبھالا ہوا تھا، امریکی جنرل سے ایسے وقت میں استعفیٰ مانگا گیا ہے جب ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ جاری ہے۔خیال رہے کہ ایران جنگ کے دوران ٹرمپ انتطامیہ کے اہم عہدیداروں کے استعفے، برطرفیاں اور تبدیلیاں معمول بنتی جا رہی ہیں، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔قبل ازیں 5 مارچ کو ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا، جبکہ مارچ کے آخری ہفتے میں محکمہ ہوم لینڈ کی ترجمان کیٹی اچاریہ نے بھی استعفی دے دیا تھا۔گزشتہ ماہ کی 17 کو امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے بھی ایران جنگ پر اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر