موٹرسائیکل سواروں کیلئے بڑا ریلیف، ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول رعایتی نرخ پر دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے ساتھ موٹرسائیکل سواروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول رعایتی قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر تک سبسڈی دی جائے گی، تاکہ مہنگائی کے اثرات سے عام شہری کو جزوی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ابتدائی طور پر محدود مدت کے لیے دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے بھی ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور عوامی آمد و رفت پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

دوسری جانب حکومت نے 3 اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 458 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 520 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث یہ فیصلے ناگزیر تھے، تاہم کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے ہدفی سبسڈی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر