پنجاب ماحولیاتی تحفظ کیلئے شاندار کارکردگی کا ریکارڈ خود توڑے گا:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات کی بدولت 2025 سموگ میں کمی اور فضائی معیار میں نمایاں بہتری کا سال ثابت ہوا اورکورونا کی وبا کے بعد پہلی بار لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری ریکارڈ ہوئی اور پاکستان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی اوسط سطح میں 8 اعشاریہ 7 فیصد کمی آ گئی۔مریم نواز نے اس پر ای پی اے سمیت پنجاب حکومت کی تمام ٹیم کو شاباش دی اورکہا کہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ کا مثالی صوبہ بن رہا ہے ، 2026 میں پنجاب ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں اپنی کارکردگی کا ریکارڈ خود توڑے گا۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق تمام صوبوں کے مقابلے میں پنجاب نے ماحولیاتی شعبے میں سب سے بہترین کارکردگی دکھائی، جہاں پارٹیکولیٹ میٹر میں 33 اعشاریہ 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔2025 میں ماحولیاتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا،81 ہزار سے زائد وزٹس، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ انسپکشنز ہوئیں۔7900 سے زائد نوٹس جاری اور ہزاروں صنعتی یونٹس سیل کئے گئے جبکہ 2300 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوئیں اور جرمانے بڑھ کر 19 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گئے جبکہ 4 لاکھ 19 ہزار کلو سے زائد مضرصحت مواد ضبط کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور کنسٹرکشن سائٹس پر سخت چیکنگ کی گئی،2200 سے زائد واٹر ری سائیکلرز اور مسٹ سپرنکلرز نصب کئے گئے جس سے لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 102 سے کم ہو کر 89 فیصد پر آگئی۔ اینٹی سموگ گنز کے استعمال سے بھی فضائی آلودگی میں واضح کمی ہوئی۔ پہلی بار فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف مو ثر اقدامات سے نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، PM2.5 سطح 50 سے کم ہونے سے راولپنڈی صاف ترین بڑے شہروں میں شامل ہوگیا۔ ملتان، بہاولپور، لودھراں اور منڈی بہاؤالدین میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر