شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستان-افغان سرحد کے ساتھ خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو ناکام بنا دیا۔فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان طالبان حکومت کی مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے میں ناکامی ہمارے موقف کی توثیق ہے، افغان طالبان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان طالبان حکومت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف عزمِ استحکام‘ کے تحت آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے۔قبل ازیں باڑہ خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا، کامیاب کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گرد ٹھکانے تباہ کئے گئے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وطن کے دفاع اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ فخر ہے۔صدر آصف علی زرداری نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر