پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام کو 14 اگست کی خوشیوں کے بعد ایک اور پیٹرول بم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیوں کہ اوگر نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے، اور پٹرولیم ڈویژن کو سمری بھجوائی ہے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویر ہے، جب کہ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے لئے تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی ہیں، اور وزارت خزانہ کو سمری موصول ہوگئی ہے۔
سمری میں پیٹرول کے نرخوں میں 50 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر، اور مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لیٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے، اور لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی، جب کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ اگست سے ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر