لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو سکینڈل:مریم نواز کے حکم پرپیڈا ایکٹ کارروائی کا آغاز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پرلیڈی ولنگڈن ہسپتال کے مبینہ ویڈیو سکینڈل پر محکمہ صحت نے پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اورمریم نواز کے سخت نوٹس پر محکمہ صحت نے ذمہ دارسینئر انتظامی افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ 5 پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کیلئے خلاف پی ایم ڈی سی کو بھی خط لکھ دیاگیا ۔ لیڈی ولنگڈن ویڈیو کیس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کوبھی 5 ڈاکٹروں کیخلاف انضباطی کارروائی کیلئے باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنانے پر ڈاکٹرطیبہ،ڈاکٹر ماہم،ڈاکٹرزینب،ڈاکٹرعائشہ اورڈاکٹر عیسیٰ کیخلاف کارروائی کرے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے سابق ایم ایس،سینئر کنسلٹنٹ،سینئر رجسٹرار،سینئر میڈیکل آفیسر اورہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے ۔سابق ایم ایس ڈاکٹر فرح،ایچ او ڈی ڈاکٹر عظمیٰ،سینئرکنسلٹنٹ اینستھیزیا ڈاکٹرمنیر، سینئر رجسٹرار ڈاکٹرروطابہ،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر منزہ،سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر در ارم کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازکر دیا گیا ۔ ایم ایس،ایچ او ڈی اوردیگر سینئر ڈاکٹرز فرائض میں غفلت اورکوتاہی کے مرتکب قرار دیکر انتظامی کمزوری ،نااہلی اور کنٹرول کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ صحت عظمت محمود نے 7 دن کے اندرتحریری جواب طلب کرلیا۔ سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی اور سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیئرنگ آفیسرز مقرر کر دئیے گئے ۔مقررہ کردہ ہیئرنگ آفیسرز نے لیڈی ولنگڈن کیس میں ملوث ڈاکٹر اورسینئر حکام کو 7دن کے اندر ذاتی طورپر پیش ہونے یا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ایم ایس اورایچ او ڈی سمیت سابق ڈبلیو ایم ڈاکٹر اقرا حفیظ،چارج نرس ڈاکٹر اقرازاہد،چارج نرس فوزیہ رشید اورسٹاف حسیب الرؤف کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر