ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کردی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی نئی رجیم کے صدرپہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور کہیں زیادہ ذہین ہیں ، ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ درخواست پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلی اور مکمل طور پر محفوظ ہو جائے گی۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکل جائے گا، ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے، جنگ ختم کرنے کیلئے ایران سے ڈیل ضروری نہیں، امریکی عوام کوبتانا چاہتا ہوں کہ ایک شخص ایٹم بم بنانا چاہتا تھا اس لیے کارروائی کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رجیم چینج میرا مقصد نہیں تھا، میرا مقصد تھا کہ ایٹم بم نہ ہو، یورپی ممالک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پھر بولے فرانس اور کوئی دوسرا ملک آئل، گیس چاہتا ہے تو آبنائے ہرمز سے جاکر لے لیں، میرا خیال ہے وہ اپنا دفاع کر سکیں گے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا، چین جائے اور اپنے بحری جہازوں کو تیل سے بھر لے، انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی، کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر