سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن باڑہ خیبر اور بنوں میں کئے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باڑہ خیبر میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا، کامیاب کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گرد ٹھکانے تباہ کئے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے خیبر اور بنوں میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے، ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لئے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں 13 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اور باڑہ میں دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا، ملک کی حفاظت کیلئے سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر