آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر کمپنیVEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسرکان ترزی اوعلو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، انہوں نے اس موقع پر وفد کو خوش آمدید کہا اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لئے حکومت پر عزم ہے، پاکستان معیشت کے شعبے میں ڈیجیٹائزیشن کو اپناتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلی کام آپریٹرز کو 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد عوام کو معیاری انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تعمیری شرکت سے ملک کی معیشت اور دیگر معیاری سروسز کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان کی نوجوان آبادی کا ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں رحجان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے۔اس موقع پر عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسر کان ترزی اوعلو نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔کان ترزی اوعلو نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کیلئے وزیراعظم کی نگرانی میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی خصوصی طور پر تعریف کی۔انہوں نے اپنی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، جیز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو افیسر عامر ابراہیم اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر