ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر

دمشق(نیشنل ٹائمز) شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ شام ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہے، جب تک کہ اسے خود نشانہ نہ بنایا جائے۔
لندن میں ایک تحقیقی ادارے سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمد الشرع نے کہا کہ شام کو تہران میں ایران سے کوئی مسئلہ نہیں، مگر دمشق میں اس کی مداخلت قابلِ قبول نہیں، کیونکہ اس نے سابق اسد حکومت کی مدد کرتے ہوئے شامی عوام کی بے دخلی میں کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی سفارتی تعلقات موجود ہیں۔شامی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ شام ایران کے ساتھ کشیدگی کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیتا ہے اور خود کو اس تنازع میں گھسیٹے جانے سے بچانا چاہتا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث شام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، ملک مزید جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، میری حکومت کی اولین ترجیح شام کی تعمیرِ نو، ترقی اور بے گھر شہریوں کی واپسی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر