فلپائن کا پاکستان، دیگر 9 ممالک پر سفری پابندی میں توسیع کا فیصلہ

منیلا (نیشنل ٹائمز) فلپائن کے صدراتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک نے کورونا وائرس کے انتہائی متعدی ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کے باعث پاکستان، بھارت اور دیگر 8 ممالک پر سفری پابندی میں اگست کے آخر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ فلپائن میں کورونا کیسز گزشتہ چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور حکام تاحال اس پر قابو پانے میں ناکام ہیں، جمعرات کو فلپائن میں مسلسل دوسرے روز وبا کے 12 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ کچھ علاقوں کے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے لگی ہے۔فلپائن کی جانب سے پہلی بار سفری پابندی 27 اپریل کو عائدکی گئی تھی جس کے بعد اس میں متعدد بار توسیع کی جاچکی ہے، جبکہ پابندی کی زد میںآنے والے ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات، عُمان، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔صدارتی ترجمان ہیری روق کا کہنا تھا کہ صدر روڈریگو ڈورٹے نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سفری پابندیاں 16 سے 31 اگست تک بڑھانے کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔دوسری جانب ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے دارالحکومت منیلا میں ڈیلٹا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن برقرار ہے ، جبکہ حکومت اپنی ویکسی نیشن میں تیزی لائی ہے۔ملک کے تقریباً 11 کروڈ افراد میں سے 11 فیصد افراد کو ویکسین کی مکمل خوراک دی جاچکی ہے، تاہم اب بھی کروڑوں لوگوں کے کورونا کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں وبا سے 29 ہزار 500 افراد سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔کیسز میں اضافے کے باعث دارالحکومت کے ہسپتال، انتہائی نگہداشت یونٹس، آئسولیشن بیڈز اور وارڈز میں گنجائش ختم ہونے والی ہے اور کچھ نے بستروں اور وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث نئے مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر