ابوظہبی(نیشنل ٹائمز) عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کیے ہیں، یہ جو 1981 میں کونسل کے قیام کے بعد سے سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس صورتحال کو صرف سکیورٹی بحران کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا بلکہ خطے کی اقتصادی استحکام کو بھی سنگین خطرہ لاحق ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنگ کونسل کے رکن ممالک کی اتحاد کی حقیقی آزمائش بن چکی ہے کیونکہ مختلف ممالک اس بحران کے جواب میں مختلف مؤقف اختیار کر رہے ہیں، کچھ ممالک واضح طور پر اپنے دفاع اور جوابی کارروائی کے حق پر زور دے رہے ہیں۔عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ دیگر ممالک کا مؤقف یہ ہے کہ کسی بھی مسلح تصادم کا حل صرف سفارتی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا



