اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کرلیا ۔
آئی جی اسلام آباد کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا،کاروباری شخصیت عامرشہزاد کا قتل افسوسناک ہے، انہیں ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں پر غیر ملکی سفارتکار و دیگر اہم شخصیات قیام پذیر ہیں، اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال بہت بہترہے، یہاں پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں۔وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرائم کی شرح دیگر شہروں سے کم ہے یہاں چاروں صوبوں کے لوگ رہتےہیں، منصورخان گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر تمام ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے، گینگ میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ منصور خان ڈکیت گینگ بلٹ پروف جیکٹ پہن کر جرائم کرتا تھا، یہ گینگ بین الصوبائی گینگ ہے جوکہ اسلام آباد ، پنجاب اور پختونخوا میں وارداتوں میں ملوث ہے، تاجر قتل بہت بڑا سانحہ ہے اس پر جتنا دکھ کیا جائے کم ہے۔
آئی جی اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ مردان سے گینگ کے باقی چار ساتھی پکڑے گئے، یہ ایک ٹیسٹ کیس تھا جس میں اسلام آباد پولیس کی کیپسٹی پوٹینشل کوجانچا گیا۔علی ناصررضوی نے کہا کہ واقعہ کے بعد 137 کالز ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، 93 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، گینگ کی گرفتاری کے لیے31 چھاپے مارے گئے۔اُن کا مزید کہنا کہ راولپنڈی،اسلام آباد،چارسدہ اورمردان میں چھاپےمارےگئے، منصورخان گینگ پانچ رکنی گینگ تھا،پانچوں پکڑےگئے، یہ اسلام آباد پولیس کومختلف کیسزمیں مطلوب تھے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر