اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ چین انتہائی اہم ہے، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تین چینی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے ہیں، جہازوں کو راستہ دینے پر ایران حکام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جنگ کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر گہرا دکھ ہے، امریکا اور اسرائیل فوجی کارروائیاں روکیں اور فوری جنگ بندی کریں، پانی کے پلانٹس اور جوہری ری ایکٹرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔چین نے واضح کیا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں، چین خطے میں امن کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ چین اہم ہے، پاکستان اور چین ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک جنگ کو روکنے اور امن کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔قبل ازیں چین نے ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کی تھی۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا تھا کہ چین پاکستان کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ماؤننگ نے کہا کہ چین اس بات کا خواہاں ہے کہ پاکستان سمیت متعلقہ تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مشترکہ طور پر جنگ بندی کو فروغ دیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جاسکے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر