ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امن ہی واحد راستہ ہے، پاکستان خطے میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں خطے کی موجودہ صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، اور پاکستان کے سفارتی کردار پر تفصیلی گفتگو کی، اور کہا کہ ایران اور امریکا کے حالیہ تنازع میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش وسیع تر علاقائی مفاد میں ہے، اور دونوں فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار قابلِ قدر ہے، یہ ایک نہایت پیچیدہ معاملہ ہے جس میں سیاسی، اقتصادی اور علاقائی عوامل شامل ہیں۔سفیر پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کی سفارتی تاریخ امن کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے اور حالیہ پیشکش بھی خلوصِ نیت پر مبنی ہے، جس میں دیگر علاقائی ممالک کو بھی شامل کیا جا رہا ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے، تاہم سفارت کاری ایک تدریجی عمل ہے جس میں وقت درکار ہوتا ہے۔رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم حتمی فیصلے متعلقہ فریقین نے خود کرنے ہیں، پاکستان ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کو ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ سمجھتا ہے۔دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی بارہا نشاندہی کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر پاکستان کو مجبوراً خود ایکشن لینا پڑا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنتے نہیں دیکھ سکتا اور اس حوالے سے واضح شواہد موجود ہیں کہ بعض عناصر کو بیرونی سرپرستی حاصل ہے، پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی میں بھارتی حمایت کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مؤثر سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر