بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مصدقہ خبر آئی ہے کہ بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بے گناہ پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے بارڈر کراس کر گئے انہیں بھارتی سکیورٹی فورسز زبردستی استعمال کرے گی۔مصدقہ اطلاعات میں انکشاف ہوا ہے کہ لگ بھگ سیکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی قید میں موجود ہیں، ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کیلئے مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ان بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناؤنی سازش میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ ڈرامہ بہتر بنایا جا سکے، اِن بے گناہ قیدیوں کو جلد ہی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے گودی میڈیا اور جے شنکر پاکستان مخالف استعمال کرے گا۔مصدقہ اطلاعات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر بھارت سفارتی میدان میں ہزیمت کی خفت مٹانے اور پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچا رہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور انتہائی دل برداشتہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اس سکیم کو ترتیب دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دُنیا بھارت کی ان مکاریوں، جھوٹ اور گھسے پٹے بیانیے سے پہلے ہی تنگ آچکی ہے، اب اس گھسے پٹے اور فرسودہ بیانیے کی کوئی وقعت نہیں رہی ہے، پلوامہ کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا۔مزید برآں بھارت اِن فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دُنیا کو یہ نہیں بتا سکا کہ اِن میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے، بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے میڈیا کے سامنے ایک اور پروپیگنڈا بھی بری طرح ناکام ہو گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر