صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی اور ملکی صورتحال پر غور و فکر کے لیے ایوان صدر میں آج پھر پاکستان کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے گی۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں بڑی بیٹھک ہوگی، صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں آج اہم اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور اہم وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال زیر غور آئے گی، ایران ،امریکہ اسرائیل جنگ اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا صورتحال بھی زیر غور آئے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار ملکی وزراء خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں ملک میں موجود پٹرولیم ذخائر اور ترسیل کا جائزہ بھی لیا جائے گا، کفایت شعاری پالیسی اور اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائرہ لیا جائے گا، ممکنہ سمارٹ لاک ڈائون اور دیگر اقدامات پر بھی یریفنگ دی جائے گی۔آج کے اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کی تجاویز پرغور ہوگا، موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کو سب سڈی دینے سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر