ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری

دادو(نیشنل ٹائمز) دادو میں ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ آ گیا، تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
ام رباب چانڈیو کے دادا کرم اللہ چانڈیو، والد مختیار چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے ہائی پروفائل قتل کیس کی 450 سماعتوں کے بعد عدالت نے کل فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ہائی پروفائل کیس کے فیصلے کے پیش نظر سیشن جج دادو کے احکامات پر ضلع دادو میں دفعہ 144 نافذ کی گئی، دادو پولیس کی جانب سے 6 ڈی ایس پیز، 33 ایس ایچ اوز سمیت 700 پولیس اہلکار عدالت کے اندر اور مرکزی سڑکوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔عدالت کے اندر غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، مدعی پرویز چانڈیو اور کیس کی پیروی کرنے والی ام رباب چانڈیو کو عدالت تک پہنچانے کے لیے بھی سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔یاد رہے کہ 17 جنوری 2018 کو میہڑ میں ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کو قتل کیا گیا تھا، اس وقت 4 ملزمان ذوالفقار، علی گوہر، مرتضیٰ اور سکندر چانڈیو جیل میں ہیں جبکہ ایم پی اے سردار احمد چانڈیو، ایم پی اے برہان خان چانڈیو، ستار چانڈیو اور اس وقت کے ایس ایچ او کریم چانڈیو ضمانت پر ہیں۔دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج حسن علی کلوڑ کی عدالت میں گواہوں کے بیانات اور دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ امِ رباب چانڈیو اس وقت شہ سرخیوں میں آئیں جب وہ تہرے قتل کیس میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ننگے پاؤں دادو کی مقامی عدالت آئی تھیں۔اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔عدالتی فیصلہ کے بعد ام رباب چانڈیو نے کہا کہ میرے والد، چچا اور دادا کے قتل کیس میں سب کو بری کر دیا گیا، عدالت نے مایوس کیا ہے، فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ام رباب چانڈیو کے وکیل صلاح الدین چانڈیو نے کہا کہ تمام شواہد موجود تھے دادو کی عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر