امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر کی پالیسیوں سے تنگ لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اور انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف ’نو کنگز‘ احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگیا، امریکا اور دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں شہری سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن امریکیوں نے ایران کے ساتھ جنگ اور ٹرمپ پالیسی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرے میں شرکا نے نو کنگز کے بینر اٹھا رکھے تھے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مظاہرین نے صدر ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ تباہ کن صدر اور نو کنگز تنظیم نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو ملکی مفاد کے منافی قرار دے دیا۔اِسی طرح ریاست فلورڈا کے شہر ویسٹ پام بیج، اٹلانٹا اور جارجیا میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی، پرامن مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی حالیہ پالیسیوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صدر ٹرمپ فوری طور پر اپنے متنازع فیصلے واپس لیں۔دوسری جانب برطانوی دارالحکومت لندن میں نو کنگز تحریک کے تحت شہریوں نے مارچ کیا، مظاہرین نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور جنگ کے خلاف احتجاج کیا، آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرے میں مظاہرین نو کنگز اور کو ئی آمر نہیں جیسے بھی نعرے لگائے، مظاہرین نے ایران جنگ اور عالمی پالیسیوں پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر