اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز کیلئے نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

نیویارک (نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کے لیے اقوام متحدہ کی نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔یو این کوآرڈینیٹر جارج موریرا ڈا سلوا کا کہنا ہے کہ توجہ کھاد کی ترسیل پر ہوگی، کھاد اور خام مال لے جانے والے جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کی کوششیں ہیں۔اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سمندری تجارت میں خلل سے غذائی بحران کا خطرہ ہے، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کے ممالک متاثر ہو سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق انسانی بحران سے بچنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔قبل ازیں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا ہے کہ تہران نے اقوام متحدہ کی درخواست پر آبنائے ہرمز کے ذریعے انسانی نوعیت کی امدادی کھیپوں کی آمدورفت کو آسان اور تیز کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اس کا مقصد جنگ کے دوران اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے والی امدادی اور زرعی سامان کی ترسیل کو برقرار رکھنا ہے تاکہ عالمی سطح پر خوراک اور دیگر ضروریات کی قلت کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر