صدر آصف زرداری کی ارتھ آور کے موقع پر ایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں عوام سے ایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ Give an Hour for Earth عوام کو اپنے طرزِ زندگی پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے، جبکہ ایک گھنٹے کی علامتی بندش عملی ماحولیاتی اقدامات کی ترغیب ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور حالیہ سیلاب، گرمی کی لہریں اور خشک سالی بڑے چیلنجز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسان بدلتے موسمی پیٹرن کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جبکہ شہروں میں بڑھتا درجہ حرارت بجلی کے نظام پر دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔صدر زرداری نے کہاکہ پانی کی دستیابی میں کمی اور سیلاب سے انفراسٹرکچر متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا عالمی اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے مگر خطرات زیادہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیرس معاہدے کے اہداف پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے اور صاف توانائی کی جانب منتقلی پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان پروگرام کے ذریعے جنگلات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔صدرِ مملکت نے کہاکہ ارتھ آور کے موقع پر ہر فرد کو اپنے ماحولیاتی اثرات کم کرنے کی ضرورت ہے اور عوام سے توانائی بچانے اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر