آبنائے ہرمز پر کنٹرول یا ٹول لینا غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹولنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے، آبنائے ہرمز پر کنٹرول یا ٹول لینا غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بغیر زمینی فوج کے بھی ایران مشن کامیاب ہو سکتا ہے، صدر ٹرمپ کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل آپشنز فراہم کیے جا رہے ہیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے اشارے ملے ہیں مگر ابھی واضح پیش رفت نہیں ہوئی، کسی بھی وقت مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے ممکنہ اقدام کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، امریکا اس عالمی منصوبے کا حصہ بننے کے لئے تیار ہے۔مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں عارضی ہیں جو 5 یا 10 اپریل تک برقرار رہیں گی، جی 7 اجلاس میں ہماری ایک اچھی میٹنگ تھی، ہم توقع کرتے ہیں کہ ایرانی آپریشن مناسب وقت پر ختم ہو جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہفتوں کی بات کر رہے ہیں، مہینوں کی نہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر