انڈیا اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا حال دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آنے کا فیصلہ درست تھا،مہاجر رانا تاج خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)  برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے وقت اپنے خاندان سمیت ہجرت کرکے پاکستان آنیوالے بزرگ اور مہاجر رانا تاج خان نے کہا کہ انڈیا اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا حال دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آنے کا فیصلہ درست تھا۔ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک 59 گ ب کے 92 سالہ رہائشی رانا تاج خان نے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقسیم سے قبل وہ انڈین پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے گاؤں ڈوگر منڈیاں میں رہائش پذیر تھے جہاں مسلمانوں کی اکثریت تھی جس کی مناسبت اس کا شمار مسلم گاؤں کی فہرست میں ہوتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 1947 میں تقسیم ہند اور قیام پاکستان کے اعلان کے ساتھ پورے گاؤں نے ہجرت کی۔انہوں نے بتایا کہ ہجرت کیلئے مخصوص راستے پر سفر کرکے لاہور پہنچے جہاں ایک ہفتہ قیام کے بعد شیخوپورہ اور پھر وہاں سے بزرگوں کے پرانے شناسا کی دعوت پر 58 گ ب جھال آگئے۔انہوں نے بتایا کہ اس سفر میں ان کے بزرگوار رانا شادی خان اور بڑے بھائی علی محمد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاجبکہ ہجرت کرکے ان کے ساتھ آنیوالے اہل خانہ میں ان کی تین شادی شدہ بہنیں بھی شامل تھیں جو اپنے سسرال کے ساتھ یہاں سے بھی ہجرت کرگئے لیکن وہ یہیں آباد ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا میں جب ہمارے مال مویشیوں پر قبضہ کیا گیا اور بلوؤں کاآغازہوا توانہوں نے مجبوراً ہجرت کی مگراب انڈیا اورمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا حال دیکھ کرانہیں احساس ہوتا ہے کہ1947میں پاکستان آنے کا فیصلہ درست تھا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی دل چاہتا ہے کہ اس گاؤں میں جاؤں جہاں پیدا ہوا، پلا بڑھا اور جوانی کی منزل پر قدم رکھا۔انہوں نے بتایا کہ ان کھیت کھلیانوں اور مٹی کی خوشبو آج بھی ان کے دل و دماغ میں رچی بسی ہے اور ان کی بھرپور خواہش ہے کہ وہ ایک باروہاں ضرور جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ حکومت قائد اعظم کا پاکستان بنا ئے تاکہ ہمارے اہل خانہ سمیت لاکھوں مہاجروں کی قربانیاں رنگ لے آئیں۔انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ تقسیم کے وقت ہجرت کرکے آنیوالے زندہ افراد کیلئے ایسے انتظامات کئے جائیں تاکہ وہ آسانی سے اپنی جنم بھومی جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ نے اپنا خصوصی کرم کرتے ہوئے انہیں 4 بیٹوں اور 4 بیٹیوں سے نوازاجبکہ زمین جائیدادسمیت سب کچھ عطا کیالہٰذا وہ یہاں خوش اور امن و سکون سے اپنی فیملی کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر